ٹیلنٹ ایکسپو اسلام آباد کا انعقاد

اسلام آباد جناح کنونشن میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایک روزہ ٹیلنٹ ایکسپو اسلام آباد 2016 کا انعقاد ہوا. جس کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق تھے اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے علاوہ سنئیر وزیر خیبرپختونخواہ عنایت اللہ خان ممبر قومی اسمبلی عئشہ ممبر لیجسلیٹو اسمبلی آزاد کشمیر بشیر ترابی اور میاں اسلم ممبر قومی اسمبلی کے علاوہ جماعت اسلامی کے دیگر اراقین نے شرکت کی۔

ٹیلنٹ ایکسپو اسلام آباد 2016 اسلام آباد کے سکول کالجز اور جامعات سے طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور اسلامی جمعیت طلباء کی اس کاوش کو سراہا

ٹیلنٹ ایکسپو اسلام آبادکا افتتاح ممبر،قومی اسمبلی میاں اسلم نے کی۔افتتاحی تقریب کے بعد میاں اسلم کی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمعیت طلبہ اسلام کا یہ ایکسپو ملک بھر کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے.

ٹیلنٹ ایکسپو اسلام آباد کے اس مسرت تقریب میں مختلف قسم کے مختلف اشیاء کے سٹال لگائے گے جس میں کھانے پینے کی اشیاء کے علاوه کتابیں، جیولری، کپڑےوغیرہ بھی سٹال کی زینت تھے ۔سٹال میں پاکستان کے روایتی کھانوں اور مشروبات کے سٹائل بھی تھے

ٹیلنٹ ایکسپو میں ممبر قومی اسمبلی طارق اللہ نے بھی شرکت کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کی اس کاوش کو سراہا ۔۔ایکسپو میں یوتھ پارلیمنٹ کا، دورہ کیا اور نوجوانوں کی تعریف کی اور پاکستان کے مستقبل شاندار قرار دیا کہ آج کے نوجوان کل کے ممبر صوبائی اسمبلی، قومی اسمبلی بیوروکریٹ سب آپ ہی میں سے ہیں اور آپ پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت میں دیتا ہوں

عائشہ سکول سسٹم کی پرنسپل کلثوم چوہدری کا IBC Urdu news سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ. میں اپنے سکول کے بچوں کو مسلسل دوسرے سال سے لا رہی ہوں بچوں کے لئے بہترین سٹیج ہے بچوں کو سیکھنے کو ملتا ہے ایک بڑی سٹیج پر بچے بول کر اپنے آپ کو بہتر بنا سکتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے طلبہ نے نعت کے مقابلے میں حصہ لیا اور بہتر کارکردگی دکھائ اس کے علاوہ فی میل ٹیچر کے بھی مختلف مقابلے تھے ان میں بھی ہمارے سکول کی اساتذہ نے حصہ لیا۔انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کی اس کاوشکی تعریف کی کہ ایسی تقاریب سے بچوں کے علاوہ نوجوانوں اور اساتذہ کو بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔ایسی تقاریب ہونی چاہیئے ۔

اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں انعام گھر کا انعقاد ہوا جس میں ملک بھر سے آئے طلبہ سے سوالات پوچھے گئے اور درست جوابات دینے والوں کو انعامات دیئے گئے ۔اس کے علاوہ نعت تلاوت اور تقاریری مقابلے بھی ہوے جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ان تمام مقابلوں میں جیتنے والوں کو انعام تقریب کے مہمان خصوصی سینٹر سراج الحق نے تقسیم کیےگئے۔

تقریب میں سراج الحق کی کرپشن کے خلاف کی گئی کاوشوں پر بنائی گئی ڈاکومنٹری دیکھا ئ گئی

سراج الحق کا تقریر میں کہنا تھا کہ یہ اتنی بڑی تعداد کو کو ایک جگہ جمع کرنا صرف جمعیت ہی کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ طلبہ اپنے والدین کے لئے مسرور اور سکون ہوگےاور پاکستان کے ہر شعبہ میں کامیابی سے ہمکنار کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ہر بچے کو تعلیم ملے امن وسکون ملے روز گار ملے کوئی بھوک نہ سوئے۔
سراج الحق نے حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم جو پاکستان بنایا تھا وہ چوروں لٹیروں کا پاکستان نہ تھا بلکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ حکومت سب خسارے عوام کے گلے کاٹ کر پورے کرتی ہیں اور ملک قرض کے نیچے آرہاہے اور حکمران اشرافیہ مزے کر رہی ہے پوری دنیا میں جن حکمرانوں کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ایوان میں آکر معافی مانگی مگر ہمارے وزیراعظم جو کرپشن کا دفعہ کر رہی ہے2016 ختم ہو رہا ہے مگر ہمارے حکمرانوں نے کچھ بھی نہیں کیا اس سال بھی۔حکمرانوں کی سیکورٹی پر اربوں ڈالرز خرچ آرہاہے اور غریب کچرے سے کھانا تلاش کر رہا ہے

انک کہنا تھا کہ میں اس نظام کو نہیں مانتا جس میں امیروں کے کتے مکھن کھائں اور غریب بھوکھا سوئے ۔انک کہنا تھا کہ اپنے ووٹ کی طاقت کو کرپشن کے خلاف استعمال کریں اگر جماعت اسلامی کامیاب ہو کر حکومت بنا لیتی ہے تو ہم ہر پاکستانی کو مفت تعلیم مہیا کریں گے ہم یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے اس 20 کروڑ عوام کے لیے 5 ہزار کرپشن کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے