شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی پر جمہوریت پسندوں کی آنکھیں نم

گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،برسی میں شرکت کے لیے کارکنان پُرجوش نظر آرہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نےگڑھی خدا بخش کارخ کرلیا ہے۔10ہزارپولیس اہلکارگڑھی خدابخش میں تعینات کئے جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے وزرا بھی گڑھی خدا بخش پہنچنا شروع ہوگئے۔

کارکنوں نے شہید بی بی کے مزار پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور چادریں چڑھائیں . پیپلز پارٹی کے جیالے قبر کے گرد آنسو بہا کر اپنی شہید قائد کو یاد کرتے رہے .

[pullquote]راولپنڈی میں ، میں نے خوشیاں بھی بہت دیکھیں اور غم بھی ، لیاقت باغ راولپنڈی میں بے نظیر بھٹو کی آخری تقریر [/pullquote]

محترمہ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک جلسہ عام سے واپسی پر خود کش دھماکے میں شہید ہو گئی تھیں .

[pullquote]شہید بی بی کو خراج تحسین[/pullquote]

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،سید قائم علی شاہ،آغا سراج درانی اور ایاز سومرو نے بے بظیر کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی ملکی حالات پر گہری نظر ہے۔ کل آصف علی زرداری اور بلاول جو خطاب میں کریں گےاس کی اہمیت اپنی جگہ ہے۔

[pullquote]عابدہ پروین کا گایا ہوا ڈھونڈے گے ملکوں ملکوں جو اب صرف بی بی کے ساتھ خاص ہو چکا ہے . جیو نیوز نے سب سے پہلے بی بی کو اس نغمے کے ساتھ ٹریبیوٹ پیش کیا تھا .[/pullquote]

پی پی ورکرز رہنما ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی نے بھی مزار پر حاضری دی ۔ گڑھی خدا بخش کو پاکستان میں جمہوریت کا کعبہ کہا جاتا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے