کھادی ۱۸ سال کا ہوگیا

مشہور پاکستانی کپڑوں کی برانڈ کھادی نے اپنے ۱۸ سال مکمل کرلیے ہیں۔

سال ۱۹۸۸ میں ایک چھوٹی سی دکان سے شروع کیے جانے والے کاروبار نےآج پاکستان کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے اور فروخت ہونے والے برانڈ کی شکل اختیار کرلی ہے۔ کھادی کے دنیا بھر میں کل ۵۰ سٹورز موجود ہیں۔

Shamoon Sultan

کھادی کے بانی اور مالک شمعون سلطان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی برانڈ کو ایک مکمل فیشن ہاؤس کی شکل دے دی ہے جس کا مقصد پاکستان کے ثقافتی کپڑے کو جدید انداز کی سلائی کے ساتھ پیش کرنا ہے۔

شمعون سلطان کہنا ہے کہ ’تعلیم مکمل کرنے کے بعد میں نے اپنے خاندانی کاروبارکے برعکس کپڑوں کا کاروبار اختیار کیا جو میری زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ تھا۔میں نے اپنا کام ہاتھ سے چلانے والی صرف پانچ کھاڈیوں کے ساتھ شروع کیا اور پھر ان اٹھارہ سالوں میں زندگی نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔ اور آج میری فیکٹری پانچ پروڈکشن ہاؤسز پر مشتمل ہے جہاں سیکڑوں کی تعداد میں کاریگر کام کررہے ہیں۔ اس سب میں میرے خاندان، میری ٹیم اور میرے خریداروں کا ہاتھ ہے۔‘

کھادی کی ۱۸ سالہ تقریبات کے موقع ہر ایک نغمہ ’چھو لیا آسمان‘ بھی جاری کیا گیا ہے جسے آل گرل بیبڈ نے گایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے