تھوڑا جی لے جنوری میں ریلیز ہوگی

ہم فلمز اور ایورریڈی پکچرزکی جانب سے ریلیز کی جانے والی فلم ’تھوڑاجی لے‘ کی پریس کانفرنس اور میوزک لانچ کی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔

تھوڑا اجی لیں ایک مزاحیہ ڈرامہ فلم ہے جس کی ایگزکٹو پروڈیوسر پاکستان کی جانی مانی ٹیلی ویژن شخصیت مہتاب اکبر راشدی جبکہ ہدایت کار رافع راشدی ہیں۔ فلم کی موسیقی صہیب راشدی نے ترتیب دی ہے۔

[Post Report] Thora Jee Le all ready to release nationwide on 20th January 2017 (5)

فلم نوجوانوں کے مسائل اور ان کی زندگیوں میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم کی کہانی سات نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جن کا تعلق معاشرے کے مختلف پس منظر سے ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ جب نوجوان تعلیم مکمل کرکے عملی زندگی میں قدم رکھتے ہی تو انھیں کس طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے اور یہ کہ عملی زندگی میں تعلیمی زندگی کے برخلاف ہر ایک لیے ایک مختلف چیلنج سامنے ہوتا ہے۔ فلم میں ایک نوجوان فکر، اس کی دوستی اور مستی بھی شامل ہے۔

[Post Report] Thora Jee Le all ready to release nationwide on 20th January 2017 (6)

فلم کے نمایاں کرداروں کے لیے زیادہ تر نئے چہروں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں رضوان علی جعفری، بلال عباس، رمشا خان، سلمان فیصل، فاطمہ شاہ جیلانی، قاسم خان اور احسن محسن اکرام شامل ہیں۔

کراچی اور لاڑکانہ میں عکسبند کی گئی تھورا جی لیں ۲۰ جنوری ۲۰۱۷ کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں ریلیز کردی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے