سمی: معاشرتی مسائل پر مبنی ہم ٹی وی کی نئی سیریل

پاکستان کے سب سے بڑے انٹرٹینمنٹ چینل ہم ٹی وی نے حال ہی میں معاشرتی مسائل پر مبنی اپنی نئی ڈرامہ سیریل ’سمی‘ کی کاسٹ اورعملے سے تعارف کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

ایم ڈی پروڈکشن اور سینٹر فار کمیونیکیشن پروگرامز پاکستان کے اشتراک سے بنائے جانے والے اس ڈرامہ سیریل کو مایہ ناز مصنف نورالہدیٰ شاہ نے تحریر کیا ہے جبکہ ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں۔

سمی میں ماورا حسین مرکزی کردار میں جبکہ تجربہ کار اداکار عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ریحان شیخ، عرفان کھوسٹ، نادیہ افگن، ثمن انصاری، مدیحہ رضوی، بلال خان اور احد رضا میر بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

1

سمی میں ہمارے معاشرے کے بہت سے جرائم مسائل پر سے پردہ اٹھایا گیا ہے جس مین ’ونی‘ جیسے گھناؤنے رواج، ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں غفلت، اور وراثت میں خواتین کی حق تلفی جیسے جرائم شامل ہیں۔ ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ان مسائل کا شکار مختلف خواتین کس طرح دقیانوسی روایات اور سماجی بندشوں کو توڑتی ہوئی آگے بڑھتی ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرتی ہیں۔

7

اس موقع پر نور الہدیٰ شاہ نے کہا کہ ’سمی میں نے اپنے ڈراموں جنگل اور ماروی سے متاثر ہو کر لکھا ہے۔‘

ہدایت کار سیفی حسن کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا کہ میں اپنی کو اس حساس موضوع کے لیے بروئے کار لاؤں۔‘

ایم ڈی پروڈکشن کی سربراہ مومنہ درید نے کہا کہ ’ہم لوگوں کو انٹرٹینمنٹ اور تفریح کے ساتھ آگاہی بھی دینا چاہتے ہیں۔‘

سینٹر فار کمیونیکیشن پروگرامز پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر ڈاکٹر عاطف اکرام بٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے پاکستان میں انٹرٹینمیٹ ایجوکیشن کا آغاز کیا اور معاشرے کے گھمبیر مسائل پر مبنی آہٹ اور نجات جیسے ڈرامے اور بول جیسی فلم بنائی۔‘

سمی ۲۹ جنوری ۲۰۱۷ سے ہم ٹی وی پر ہر اتوار کو پیش کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے