گزشتہ سال فلم ’جانان‘ میں نمایاں کام کرنے کے بعد ہانیہ عامر اپنی اگلی فلم کے لیے سپر سٹار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
انیس سال ہانیہ عامر مومنہ درید اور ہم فلمز کے نئے پروجیکٹ ’پرواز ہے جنون‘ میں حمزہ علی عباسی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔
پرواز ہے جنون کے ہدایت کار معروف انعام یافتہ ڈرامہ پروڈیوسر حسیب احسن ہیں اور اس کی کہانی ہمسفر، دیار دل اور اڈاری جیسے مشہور ڈراموں کی مصنف فرحت اشتیاق نے تحریر کی ہے۔
پاک فضائیہ کے اشتراک اورتعاون سے بنائے جانے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ پاکستان ایئرفورس کے نوجوانوں کی حقیقی زندگیوں کی کہانی ہے جس میں مرکزی اداکاروں کے ساتھ پاک فوج کے فائٹر پائلٹ اور دیگر افراد نے بھی کام کیا ہے۔
پرواز ہے جنون کی ریلیز رواں سال ہی سال متوقع ہے۔