روٹری پاکستان لٹریسی مشن (آر پی ایل ایم) کے زیر اہتمام کراچی کے ڈی ایچ اے گالف کلب میں استاد راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔
اس کنسرٹ کا مقصد آر پی ایل ایم کی ’ہیپی سکول‘ کی مہم کو مالی امداد فراہم کرنا تھا، جس کا مقصد پورے پاکستان میں سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔
استاد راحت فتح علی خان کے پرفارمنس سے قبل پی ڈی جی فیض قدوائی، آرپی ایل ایم کی قومی چئیر محمد اقبال قریشی نے حاضرین کو روٹری پاکستان لٹریسی مشن کے اغراض و مقاصد کے بارے میں مختصرا آگاہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہیپی پاکستان میں تعلیم کے شعبے کی افسوسناک صورتحال کو دیھکتے ہوئے آر پی ایل ایم نے یہ جامع حکمت علمی ترتیب دی ہے۔ اس مہم کے آغاز میں تقریبا سو کے قریب سرکاری سکولوں کو شامل کیا جائے گا جبکہ تقریبا ۲۵۰ دیگر سکولوں کو پاکستان بھر میں موجود روٹری کلبز کی معاونت حاصل ہوگی۔
روٹری پاکستان لٹریسی مشن نے ان بچوں کے بھی سکول میں داخلے کا مفت بندوبست کیا اہے جو کبھی سکول نہیں گئے جبکہ مفت یونی فارمز مہیا کرنے کا بھی انتظام ہے۔
پرفارمنس کے آخرمیں استاد راحت فتح علی خان کو ان کی ضدمات اور آر پی ایل ایم کا ساتھ دینے کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔