وزیراعظم نوازشریف کی حیدر آبادآمد

وزیراعظم نواز شریف حیدرآباد پہنچ گئے ،وزیر اعظم اپنی آمد کے فوری بعد مگسی ہائوس پہنچے جہاں مختلف وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کی آمد کے موقع پر شہر کی سڑکوں کی صفائی ستھرائی کی گئی،استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ تاجروں نے ان کے لئے سونے کا تاج بنوالیا ہے۔

وزیراعظم دورہ حیدرآباد میں ن لیگ کے کنونشن سے خطاب کریں گے ،اس دوران اہم منصوبوں کے اعلان کا بھی امکان ظاہرکیا جارہا ہے ۔

وزیراعظم میاں نواز شریف کی حیدرآباد آمد کے موقع پر شہر میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں اور وزیراعظم کے روٹ کو خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا، جس سے مسافروں اور طلبا کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے