طالبان سے جھڑپوں کا خطرہ ،افغان فورسز کی جنگی مشقیں

ہرسال کی طرح اس سال افغانستان میں موسم بہار آنے کے ساتھ ہی طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپوں میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ،انہی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے افغان فورسز نے جنگی مشقیں تیز کردی ہیں ۔

افغانستان میں موسم بہار میں ہونےوالی متوقع لڑائی کے لیے افغان فورسز نے تربیتی مشقیں تیز کردی ہیں ، طالبان جنگجوؤں کی جانب سے ہرسال موسم بہار میں سیکیورٹی فورسز پر حملے بڑھ جاتے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق ان مشقوں کے ساتھ ساتھ ہلمند سے قندوز تک افغان فوج ،طالبان کے خلاف آپریشن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغان فورسز اس وقت ملک کے صرف 57 فیصد حصےپر اپنا کنڑول رکھتی ہیں، جو بین الاقوامی فورسز کی واپسی کے بعدکم ہوا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے