لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کو فون

لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو فون کیا ہے،ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں آپریشن ردالفسادکے دوران حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان رابطے بڑھانے پر گفتگو کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں لاہور میں خود کش حملے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی جس میں سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے درمیان رابطے بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ لاہور میں بیدیاں روڈ پر وین پر خود کش حملے میں4 فوجی اہلکار اور 2 شہری شہید ہو گئے، دھماکے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے