ترکی :ریفرنڈم سے قبل حکمران جماعت کی ریلی

ترکی میں ریفرنڈم سے قبل حکمراں جماعت کی ریلی میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ،اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے یورپ پر کھل کر تنقید کی ۔

استنبول میں ریفرنڈم سے قبل ہونے والی ریلی میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے لاکھوں افراد کے مجمعے سے خطاب کیا اور عوام سے ریفرنڈم کی حمایت میں ووٹ دینے کی اپیل کی ۔

طیب اردوان نے یورپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنڈم ترکی کیلئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہوگا، اس لیے یورپی ملکوں نے ترک حکومت کی مہم روکنے کی کوشش کی ہے ۔

16 اپریل کو ہونے والے ریفرنڈم سے ترک صدر کے اختیارات میں اضافہ ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے