آزاد کشمیر:پولیس میں بھرتیاں روکنے کی خوفناک وجہ

سید خالد گردیزی

مظفر آباد

. . .

55021916a5fe2

ذرائع نےبتایا ہے کہ جیالےاورمتوالےبھرتی نہ ہونےپر  حکومت آذادکشمیرنے اپوزیشن سے سازبازکرکے محکمہ پولیس میں میرٹ پربھرتیوں کاعمل ایک مرتبہ پھرروکنے کے احکامات جاری کردیئے ھیں۔

آذادکشمیرپولیس میں تقریباً پانچ سو کانسٹیبلزکی بھرتیوں کاعمل گذشتہ تین ماہ سے جاری ہے جس کیلئے آذادکشمیربھرسےتقریباً دس ہزارامیدواروں نے اپلائی کیا۔
AJK-Police-300x200
بھرتی کیلئے پہلے مرحلے میں فزیکل ٹیسٹ کےدوران سفارشی جیالے  اورمتوالےبڑی تعدادمیں ان فٹ جبکہ غریب اورسفارش کےبغیرنوجوان کوالیفائی کرگئےجوسیاسی کلب کوبرالگاتوبھرتیوں کاعمل روک دیاگیا۔

سیاسی کلب کو کسی حدتک یقین دہانی کراکرتحریری ٹیسٹ کامرحلہ آیاتو پانچ ھزارامیدواروں میں سے تقریباً دوہزارانٹرویوکیلئےکوالیفائی کرگئے جن میں سفارشی جیالوں اورمتوالوں کی تعدادکم ہونے کی وجہ سےذرائع کے مطابق انٹرویو کاعمل روکنے کےزبانی احکامات پولیس حکام دے دیئے گئے ھیں۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداوراپوزیشن لیڈرراجہ فاروق حیدرمیرٹ کوروندھ کرسفارشی جیالوں اورمتوالوں کوہرحالت میں بھرتی کرانے کیلئے ایک صفحےپرہیں جبکہ انہیں وزراء اورممبران اسمبلی سمیت سفارش پریقین رکھنے والے عوام کی تائیداورحمایت حاصل ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے