سونے اور ہیرے سے سجا تکیہ تیار، قیمت 57ہزار ڈالر

کہا جاتا ہے کہ نیند کانٹوں پر بھی آجاتی ہے لیکن بے خوابی کے شکار افراد اسی نیند کو ترس جاتے ہیں۔ایسے ہی افرادکے لئےسونے ، ہیرے اور قیمتی پتھر سے سجا مہنگا ترین تکیہ تیار کیا گیا ہے جس کی قیمت 57ہزار ڈالر ہے۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک فزیکل تھیراپسٹ نے دنیا کا مہنگا ترین لیکن آرام دہ تکیہ بنایا ہے جس کی تیاری میں مصری کپاس ، ملبیری سلک ، نیدرلینڈ کا میموری فوم اور چوبیس قیراط سونے کے ریشوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس مہنگے ترین تکیے کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے اس کے کناروں کو ساڑھے بائیس قیراط نیلم کے پتھر اور چار ہیروں سے سجایا گیا ہے ۔

صرف یہی نہیں بلکہ تکیے کے ساتھ مہنگی ترین برانڈ کا کیس بھی دیا جائے گاجس میں رکھ کر آپ کہیں بھی اسے با آسانی لے جا سکتے ہیں۔

دنیا کے اس مہنگے ترین تکیے کو حاصل کرنے کے لئے صارفین کو پہلے اس کا آرڈر دینا ہوگا جس کے بعد تھری ڈی اسکینر کی مدد سے صارف کی جسمانی ساخت اور نیند کی علامت و عادات کا مطالعہ کر کے ڈیزائن کیا جائے گا۔اس کا مقصد صارف کو اُس کی ضرورت کے مطابق بہترین تکیہ تیار کرنا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے