حکمران پھنس چکے ہیں، بچ نہیں سکیں گے، زرداری

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ حکمران بری طرح پھنس چکے ہیں، لاکھ کوشش کر لیں بچ نہیں سکیں گے،حکمرانوں کے سارے وعدے اور دعوے جھوٹ نکلے ہیں ۔

پیپلز پارٹی ذرائع کےمطابق آصف علی زرداری نےلاہورمیں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ پنجاب کی سطح پر سیاسی حکمت ِ عملی تبدیل کرنے پر غور کیلئے مشاورت کی۔

اس موقع پرپنجاب کی سطح پرحکومت مخالف احتجاج اور انتخابی تعاون دونوں مقاصد کے لئے اتحادپرغور کیا گیا۔

آصف زرداری نے منظور وٹو، سردار لطیف کھوسہ اور قمر زمان کائرہ کو ٹاسک دےدیا،ان کاکہنا تھاکہ ان کاجینامرنا عوام کے ساتھ ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف چاروں صوبوں میں احتجاج جاری رہے گا،جبکہ حکمرانوں کوان کےوعدے یاد دلاتے رہیں گے۔

آصف زرداری سردار عارف نکئی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کے لیے پتوکی گئے،انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنما سردار طالب نکئی اور آصف نکئی سے مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

سردار طالب نکئی کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا دورہ نجی نوعیت کا ہے ان کی یہاں آمد کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف زرداری کے پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ عارف نکئی سےقریبی تعلقات تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے