تنزانیہ میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کہ ایک بس حادثے میں پینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز علی الصبح ہونے والے اس حادثے میں ہلاک شدگان کی تعداد بتیس بتائی گئی تھی جن میں انتیس بچے بھی شامل تھے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی تنزانیہ کے علاقے آروشا کے ایک قصبے کے قریب اسکول کے بچوں کو لے جانے والی ایک بس دریا میں جا گری تھی۔ مقامی پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں اسکول کے دو اساتذہ اور بس ڈرائیور بھی شامل ہیں۔