شاکر عباس
سکردو
۔ ۔ ۔
پاک فوج نے پہاڑی چوٹی کے ٹو کو سرکرنے گئی ہوئی کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم میں شامل امریکی شہری کو حالت خراب ہونے پر بحفاظت نکال لیا ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق اڑتیس سالہ رابرٹ جیکسن، کے ٹو چوٹی سر کرنے سولہ جون کو ستائیس رکنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آیا تھا
مہم کے دوران رابرٹ جیکسن شدید علیل ہوگیا
بعد میں اسے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر نے بیس کیمپ سے نکال کر اسکردو میں پہنچا دیا ہے جہاں اسے طبی امداد
دی جارہی ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق رابرٹ کی جالت اب بہتر ہے ۔