وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔
اجلاس میں خیبر پختون خوا، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ شریک ہیں، جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف پر غور کیا جا رہا ہے، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام اور معاشی اہداف پر بریفنگ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام کا مجموعی حجم 4 ہزار 715 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، وفاق کے لیے 1 ہزار 126 ارب روپے اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 3 ہزار 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
مجوزہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں 200 ارب روپے اضافے کا بھی امکان ہے۔