برطانیہ میں ایسٹرن آئی کی جانب سے آرٹس کلچر اور تھیٹر ایوارڈز میں پاکستان کی کامیاب ترین فلموں میں سے ایک جانان کی اداکارہ ارمینا رانا خان کو بہترین اداکارہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
ارمینا کینیڈین نژاد پاکستان اداکارہ ہیں اور وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اہم کردار ادا کرتی رہتی ہیں۔ اس سے پہلے وہ فلم بن روئے میں بھی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے ساتھ نظر آئیں تھیں اور ان کے کام کو بہت سراہا گیا تھا۔ عالمی سطح پر بھی ان کے کام کو سراہا جارہا ہے۔ اس وقت وہ برطانوی ایکشن فلم دی رئیل ٹارگٹک کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ارمینا کو نامزد تک نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے لکس اسٹائل ایوارڈز پر بہت زیادہ نکتہ چینی کی گئی تھی۔
مزکورہ ایوارڈز کے اسی شعبے میں پاکستانی اداکارہ صنم سعید کو بھی بھی فلم رحم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم رحم پاکستان میں گزشتہ سال کی ناکام ترین فلموں میں سے ایک تھی۔