دوسری شادی کرنے پربیوی نےشوہر پر تیزاب پھینک دیا

وہاڑی میں خاتون نے دوسری شادی کرنے پر اپنے شوہر پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا جسم 35 فیصد جھلس گیا ۔

پولیس کے مطابق بیوی کی جانب سے شوہر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ وہاڑی کے نواحی گاؤں 47 چک بنگلہ فاضل میں پیش آیا جہاں دوسری شادی کرنے پر ملزمہ یاسمین اپنے شوہر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگئی۔

متاثرہ شخص کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اُسے نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمہ کی تلاش شروع کردی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے