ٹرمپ فلسطینی صدر سے ملاقات کے لیے بیت المقدس پہنچ گئے

امریکی صدر ٹرمپ فلسطینی صدر سے ملاقات کے لیے بیت المقدس پہنچ گئے۔فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے امریکی صدر کا
استقبا ل کیا۔

مشرق وسطی کے دورے پر موجود امریکی صدر ٹرمپ اپنے دورے کے آخری روز آج فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرر رہے ہیں۔اس موقع پر بیت المقدس میں سیکیورٹی سخت ہے اور سڑکیں سنسان ہیں ۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جابجا امریکی اور فلسطینی پرچم لگائے گئے ہیں اور استقبالی بینرز میں صدر ٹرمپ کو ’مین آف پیس‘ کا نام دیا گیا ہے ۔

اس سےقبل اسرائیل کےدورے کےدوران پوچھے گئے ایک سوال کے جوا ب میں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھاکہ انہیں معلوم ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت کی بحالی ایک مشکل ترین کام ہے لیکن امید ہے کہ آخرکار ہم فریقین کے درمیان امن معاہدے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے