کراچی میں آل ڈرامہ ڈائریکٹر میٹنگ کا انعقاد

گذشتہ اتوار کو کراچی میں پاکستان کی پہلی ’آل ڈرامہ ڈائیریکٹرز میٹنگ‘ کا انعقاد ہوا۔ ملاقات کا اہتمام ٹیلی ویژن کے مشہور ہدایتکار محسن مرزا کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ ملاقات میں ڈرامون کے ہدایت کاروں کو کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا سدباب اور ایک ڈائرکٹرز گلڈ کا قیام تھا جہاں ڈرامہ ڈائرکٹرز اپنے مسائل سامنے لاسکیں اور اور بطور ایک کمیونٹی کچھ فوائد حاصل کرسکیں۔

بات چیت کے دوران مندرجہ زیل اہم مسائل پر زور دیا گیا۔
۱۔ پروڈیوسرز کے ساتھ ڈائرکٹر کا ڈرامے کے اسکرپٹ اور کاسٹ پر اختلاف
۲۔ اداکاروں کا وقت نہ دینا اور شوٹ پر بر وقت نہ آنا
۳۔ ڈرامہ بنانے کے لیے جدید اور کر آمد آلات کی کمی
۴۔ ڈارامے کی شوٹنگ کی لیے ہدایت کاروں کو خواہش کے مطابق مقامات ملنے میں دشواری کاسامنا
۵۔ ڈراموں کی صحیح ریٹنگ حاصل کرنے کے لیے چینل مالکان کا غیر سنجیدہ رویہ جس کی وجہ سے مناسب مارکیٹ ریسرچ بھی ممکن نہیں رہتی
۶۔ ڈراموں کے مواد میں روایتی کہانیوں کے بجائے نئے اور مزید سماجی مسائل شامل کرنے پر زور
۷۔ ڈراموں کی ریٹنگ کے لیے ایک بہتر نظام کی ضرورت
۸۔ گلڈ یا ایسوسی ایشن کے اندر ایسوسی ایٹ اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کی شمولیت

جن ہدایت کاروں نے بات چیت میں حصہ لیا ان میں محسن مرزا، فرقان ٹی صدیقی، شہود علوی، سید عاطف حسین، اسد ملک، شمعون عباسی،راؤ ایم علی کامدار، نین مانیار، محمد افتخار افی، تاشی، امین اقبال، وہاب جعفری، بدرمحمود، سید احسن عباس، شفقت معین الدین، کاشف سلیم، عارف خان، سید عظیم احمد، اسد جبل، سید عمران علی، سلیم دیسوالی، فاروق رند، تاشین خان، فرقان آدم، زاہد محمود، علی کامدار، ثاقب طفر، عبداللہ بادینی، مرزا عمران بیگ، فرحان تجمل، احتشام الدین، محسن طلعت، ایم ناصر ولی، شاہ حسین، الیاس کاشمیری، سیفی حسن، نوید جعفری، ثمینہ احمد، قاسم علی مرید، زاہد محمود خان، وجاہت رؤف، شقیل خان، سراج الحق، سید رامش رضوی، احمد کامران، زیشان احمد، سرمد کھوسٹ، زین زیدی، شاہد شفاعت، دانش نواز، شعیب صدیقی، اویس خان، نعیم خان، سکینہ سموں، یاسیر نواز، اور قیصر خان نظامانی۔

ناظمین کے مطابق مذاکرات کے حتمی نتیجے اور گلڈ کے منشور کے اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے