امریکا میں دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش

امریکی ریاست فلوریڈا کے مقامی اسپتال میں دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ریاست فلوریڈا کے اسپتال میں لاری نامی شخص کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی اور حیران کن طور پر بچی کا وزن اس قدر زیادہ تھا کہ ڈاکٹر اور وہ خود اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کارلیگ کا وزن پیدائش کے وقت 13 پاؤنڈ اور 10 اونس تھا جو 6 کلو سے زائد بنتا ہے۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر میں چوتھے ننھے مہمان کی آمد پر بہت خوش ہیں جب کہ کارلیگ سے پہلے پیدا ہونے والے بچے بھی بہت وزنی تھے لیکن کارلیگ نے سب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بھاری جسامت والی بچی کی ماں کریسی کا کہنا ہے کہ آپریشن روم میں میں نے ڈاکٹروں کو بہت زیادہ پرجوش اور ہنستے ہوئے دیکھا کیوں کہ ڈاکٹر بچی کے وزن پر حیران تھے اور وہ بہت زیادہ ہنس رہے تھے۔کریسی کا کہنا ہے کہ جب اس نے خود بھی بچی دیکھی تو وہ یقین نہیں کرسکتی تھی کہ نومولو کا وزن سوا چھ کلو گرام بھی ہوسکتا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کی سب سے وزنی بچی کی پیدائش ریاست اوہایو میں 1879 میں ہوئی تھی جس کا وزن 22 پاؤنڈ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم اس صدی کی سب سے وزنی بچی کارلیگ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے