فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کی واردات میں ایک کارسوار حملہ آور نے ڈیوٹی پر موجود 6 فوجی اہلکاروں کو کچل کر شدید زخمی کردیا۔
اہلکاروں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، انسداد دہشت گردی سیل نے 7 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فوجیوں کو زخمی کرنے والی کار اور حملہ آور دہشت گردوں کو حراست میں لےلیا ۔
ملزمان بلجیم فرار ہورہے تھے تاہم ابھی تک ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔