پولینڈ کا الٹا گھر، فنِ تعمیرات کا انوکھاشاہکار

پولینڈمیں ماہرِ تعمیرات نے اپنی نوعیت کا ایک ایسا منفرد گھر تعمیر کیا ہے جسے دیکھتے ہی آپ الجھن کا شکار ہو جائیں گے کیونکہ اس مکان کی چھت پیروں کے نیچے اور فرش سِر کے اوپر ہے۔

سیاحتی مقاصد کے تحت اوپر سے نیچے کی جانب تیار کردہ اس انوکھے گھر میں سجاوٹ کیساتھ ساتھ کچن سے لیکرٹوائلٹ اور پلے ایریا سے لیکر گارڈن تک ہر چیز انتہائی مہارت اور ذہانت سے ڈیزائن کی گئی ہے۔

کئی فٹ اونچے اس دومنزلہ گھر کے ڈیزائن اور آرائش میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اس میں ایک عام گھر کی طرح تمام خصوصیات موجود ہوں۔

سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی طور پر تعمیر کیے گئے۔

اس منفرد گھر کو دیکھنے ہر ماہ سینکڑوں افرادیہاں کا رُخ کرتے ہیں اور اس گھر کی سیر کرتے ہوئے یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے