لاہورہائیکورٹ: ملتان بار توہین عدالت کیس کی سماعت،وکلا کے نعرے

لاہورہائیکورٹ میں ملتان بارتوہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر عدالتی احاطے میں وکلا کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، وکلا نے عدالت کے احاطے میں نعرے لگائےاور مشتعل وکیلوں نے عدالت کو جانے والے راستے کا گیٹ توڑ دیا۔

پولیس کی بھاری نفری وکلا کے سامنے کھڑی ہوگئی۔ وکلا کے ایک گروپ نے جی پی او میں مظاہرہ کیا۔

توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران فل بینچ نے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے آر پی او ملتان کو حکم دیا کہ شیر زمان قریشی کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ر یمارکس دیے کہ عدالت کا تقدس اہم ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ نے کیس پر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے