صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ اب نشہ آور گولیوں پر بھی

جرمن پولیس نے صدر ڈونلد ٹرمپ کی شکل سے مشابہہ ’ایکسٹیسی‘ نامی ہزاروں نشہ آور گولیوں کو ضبط کر لیا ہے جن کی مالیت تقریباً پینتالیس ہزار یورو ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبیلو نے اپنی ایک رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ جرمنی کے شمال مغربی شہر اوسنابروک سے دو ملزمان، اکاون سالہ ايک باپ اور اس کے سترہ سالہ بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ دونوں آسٹریا کی ايک رجسٹرڈ گاڑی میں سوار تھے اور دوران چیکنگ ان کے پاس سے نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ايک پولیس افسر نے بتایا کہ ان کے پاس سے پانچ ہزار نارنجی رنگ کی ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والی نشہ آور گولیاں اور نقد رقم ضبط کر لی گئی ہے۔

اس سے قبل سن 2009 میں بھی سابق صدر باراک اوباما کی شکل میں ایسی ہی نشہ آور گولیوں کو امریکی ریاست ٹیکساس کی پولیس نے ضبط کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے