دوران حج ناخوشگوار واقعےسے نمٹنے کے لیے سعودی سیکورٹی فورسز کی مشقیں

حج کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیےمکہ مکرمہ میں سعودی سیکورٹی فورسز نے شاندار عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

حج میں چند روز رہ گئے ہیں،سعودی حکومت نے اس اہم موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔پریڈ میں پیدل دستوں،اسنائپرز،کمانڈوز پیرا ٹروپرز اور بکتربند گاڑیوں نے حصہ لیا۔

سیکورٹی اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔مکہ مکرمہ میں مارچ ظاہر کرتا ہے کہ سعودی سیکورٹی فورسز کے اہلکارہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے یہ مشقیں دیکھیں۔

واضح رہے کہ حج کے موقع پر دنیا بھر سے بیس سے تیس لاکھ عازمین حج مکہ مکرمہ کا رخ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے