مسلمانوں اور سیکورٹی ایجنسیوں کو مزید آرڈی نیشن کی ضرورت ہے، بیلجیئم

بیلجیئم کے وزیرداخلہ جاں جامبوں نے کہا ہے کہ مسلم کمیونٹی اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان مزید بہتر کو آرڈی نیشن کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلجیئم کے مقامی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ان خبروں کے سامنے آنے پر کہ بارسلونا حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بیلجیئم کے علاقے ڈائیجیم میں بھی مقیم رہا ہے، اس پر ڈائیجیم اور قریبی علاقے ولوورڈ کے مسلمانوں نے ازخود پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے تفتیش کرے۔

وزیر داخلہ نےمسلم کمیونٹی کے اس عمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی سوسائٹی کے تحفظ کیلئے مسلمانوں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطے میں مزید اضافہ ہو نا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی طرف سے آگے بڑھ کر ایسے معاملات میں تعاون کرنا انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ یہ خبریں سامنے آئیں ہیں کہ مبینہ ماسٹر مائنڈ نہ صرف 6 ماہ تک یہاں مقیم رہا بلکہ و ہ ڈائیجیم کی ایک مسجد میں بطور امام فرائض انجام دینے کا خواہش مند بھی رہا جس کے بعد اس علاقے کی مسلم کمیونٹی خود یہ چاہتی ہے کہ اس بات کی تفتیش کی جائے کہ یہاں اس کے روابط کن کن لوگوں سے تھے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے