نوازشریف کے بچوں اور داماد کو لندن کے پتے پرعدالتی نوٹس ارسال

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نواز شریف کے بچوں مریم، حسن اور حسین نواز کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے لندن کے پتے پر نوٹس ارسال کردیے ہیں۔
میڈیا کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 2 روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں اور داماد کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کی طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
عدالتی حکم نامے کے مطابق جاری ہونے والے نوٹسز کی ایک کاپی لاہور اور دوسری کاپی لندن میں مریم، حسن اور حسین نواز کے نام بھیجی گئی ہے ، پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے بھجوائے گئے وارنٹ گرفتاری پر ایون فیلڈ فلٹیس لندن کا پتہ درج ہے۔ عدالت نے نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر کو بھی طلبی نوٹس لندن کے پتے پر بھجوایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے