کیلی فورنیا: سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 27 کروڑ جعلی اکاونٹس کا اعتراف کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فام کو استعمال کرنے والے صارفین کے 27 کروڑ اکاؤنٹس جعلی ہیں جب کہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس پر حکام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
رواں ہفتے فیس بک نے مالی سال کے سہ ماہی رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اسی دورانیے میں جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ اس کے مجموعی صارفین میں سے 10فیصد اصلی اکاونٹ ہولڈر ز ایسے ہیں جو ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ ان جعلی اور ڈپلیکیٹ اکاوؤنٹس کی بھرمار سے پریشان ہے اور وہ قانونی ماہرین سے مذکورہ اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا سوچ رہی ہے۔