پتوکی میں زمین کے تنازعہ پر دوقریبی رشتہ دارحقیقی بھائیوں کو قتل کرنے والے مجرمان باپ بیٹے کو کل 20 اگست بروز جمعرات ڈسٹرکٹ جیل قصور میں پھانسی دی جائے گی
جیل حکام نے بلیک وارنٹ جاری ہونے کے بعدپھانسی گھاٹ کی تیاری مکمل کر کے سیکیورٹی سخت کردی
پتوکی چک نمبر26میں مجرم انور نے اپنے بیٹے طاہر کے ساتھ ملکراپنے دو حقیقی بھتیجوں شاہد اور نصیر کو زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا
ملزمان کے خلاف تھانہ صدر پتوکی میں قتل کا مقدمہ درج ہوا جس پر ایڈیشنل سیشن جج پتوکی(حامد حسین )نے 19فروری 2003کو سزائے موت سنائی تھی جس کے بعد ملزمان کی جانب سے کی جانے والی اپیل 4مئی 2009کو لاہور ہائی کورٹ نے مسترد کرتے ہوئے سزائے موت کافیصلہ برقرار رکھا
جبکہ 18اگست 2009کو سپریم کورٹ سے بھی مجرمان کی اپیلیں خارج ہوئیں جس کے بعد 10جولائی 2015کو صدر مملکت نے بھی رحم کی اپیلیں خارج کر دیں تو 13اگست 2015کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور(سید نجم الحسن )نے 20اگست کو دونوں مجرمان کو پھانسی دینے کے بارے میں بلیک وارنٹ جاری کر دیئے
جیل حکام نے بلیک وارنٹ ملنے کے بعد پھانسی کی تیاری مکمل کر کے سیکیورٹی بھی سخت کر دی ہے