پاکستان نے دولت مشترکا کانفرنس کی میزبانی سے انکار کر دیا

کشمیر

پاکستان ایک بار پھر کشمیر سے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ گیا اور دولت مشترکہ کانفرنس کی میزبانی قربان کر دی ۔

دولت مشترکہ کی پارلیمانی کانفرنس 31 ستمبر سے 8 اکتوبرتک پاکستان میں ہونا تھی تاہم مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو دعوت نہ دینے پر بھارت نے دولت مشترکہ کی پاکستان میں ہونے والی پارلیمانی کانفرنس کے لئے لابنگ شروع کردی تھی لیکن پاکستان نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دے دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ کے لندن سیکرٹریٹ پرواضح کردیا ہے کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے اس لئے مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کوکانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا تاہم بھارت کی جانب سے طے کردہ شرائط پر پاکستان میں کانفرنس نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ دولت مشترکہ کے تمام ممالک کے اسپیکرز کو پاکستان میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی جس میں متنازع علاقہ ہونے کے باعث مقبوضہ کشمیر کے اسپیکر کو پاکستان کی جانب سے مدعو نہیں کیا تھا جس پر بھارت نے پاکستان میں کانفرنس کے انعقاد نہ کرانے کے لئے لابنگ شروع کردی تھی تاہم پاکستان کانفرنس کی میزبانی کی قربانی دیتے ہوئے مسئلہ کشمیرپراپنے موقف پرقائم ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے