پاکستان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا، امریکا

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں کیونکہ پاکستان نے نیٹو سپلائی بند کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ پاکستان نے نہ ہی اپنی فضائی حدود میں امریکی پروازوں پر پابندی لگائی ہے اور نہ زمینی راستے سے فوجی ساز و سامان کی ترسیل روکی ہے، پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف اقدامات پر اس کی امداد بحال کردی جائے گی، امداد روکنے کے بعد بڑھتے ہوئے پاک چین روابط پر کوئی تشویش نہیں۔

جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات معمول کی طرف لوٹنے میں کئی سال لگ جائیں گے، پاکستان سے گزرنے والی نیٹو سپلائی کے حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں، اب تک پاکستان نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ وہ امریکی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود پر پابندی لگارہا ہے یا زمینی راستے کے ذریعے فوجی ساز و سامان کی ترسیل روک رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کی ہر طرح کی مالی و فوجی امداد روکتے ہوئے تمام تر سیکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے