ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

تہران: ایران کے صوبے اصفہان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 66 افراد ہلاک ہوگئے۔

ایرانی ویب سائٹ تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طیارہ صوبہ اصفہان کے شہر سیمی روم کے مضافاتی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران سے جنوب مغربی شہر یاسوج جارہا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش تھی جس کے بعد وہ حادثے کا شکار ہوا۔

ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ طیارے میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ‘اے ٹی آر 72’ نجی ہوائی کمپنی آسمان ایئرلائن کا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کمپنی کے طیارے ایران کے دور دراز علاقوں تک سفر کے لیے زیادہ استعمال ہوتے ہیں کیونکہ اس کمپنی کو ایسے علاقوں میں طیارے لے جانے کی مہارت حاصل ہے جبکہ یہ طیارے بین الاقوامی سفر بھی کرتے ہیں۔

ایران کی ایک غیر سرکاری تنظیم ایرانین ریڈ کریسنٹ کا کہنا ہے ان کے ورکرز حادثے کے وقت اس علاقے میں اپنے کام میں مصروف تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب طیارے کو حادثہ پیش آیا اس وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔

اے پی کے مطابق ایرانی حکام نے آسمان ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کی وجہ تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے