جمائما کی عمران خان کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

لندن: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے سابق شوہر کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سیاسی قائدین اور پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں موجود عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بھی پاکستان میں ہونے والے انتخابات پر نظر رکھی ہوئی ہیں اور وزارت عظمیٰ کے کے لیے عمران خان کی جیت پر پُرامید ہیں۔

جمائما نے ٹوئٹر پر عمران خان کو پاکستان کا اگلا وزیر اعظم بننے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’22 سال کی بے قدری، مشکلات اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے نئے وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔ یہ استقامت ، یقین اور ہار نہ ماننے کا ایک غیرمعمولی سبق ہے۔ لہٰذا اب عمران خان کے لیے چیلنج ہے انہیں یاد رکھنا ہوگا کہ وہ سیاست میں کیوں آئے تھے۔ بہت مبارک ہو عمران خان۔‘‘

جمائما نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے یاد ہے عمران خان کا پہلا الیکشن جو 1997 میں ہوا تھا۔ میں لاہور سے اپنے تین ماہ کے بیٹے سلیمان کے ساتھ عمران خان کی کال کا انتظار کررہی تھی۔ آخرکار عمران خان نے مجھے کال کی اور کہا ’’کلین سوئپ ہوگیا ۔ پھر زوردار قہقہہ لگا کر بولے کہ مخالفیں کی طرف سے ۔‘‘
یاد رہے کہ 1997 کےانتخابات میں عمران خان ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکے تھے۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ برطانیہ میں ہونے کے باوجود ہر موقع پرعمران خان کی حوصلہ افزائی کرتی نظرآتی ہیں۔ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے کے بعد بھی جمائما نے عمران خان کا بھرپور ساتھ دیاتھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=pgl5GDIXxhg

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے