حسین نقی میرے بھی استاد ہیں. چیف جسٹس

حسین نقی کے معاملے پر لاہور کے سینئر صحافیوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان محمد شہباز میاں،ارشدانصاری،ضیاء اللہ نیازی سینئر صحافی شفیق اعوان،گوہربٹ اور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے محمد شہباز میاں نے کہاکہ عدالت کا احترام سب پر واجب ہے مگر آپ کے رویئے کے باعث پوری صحافتی برادری کی دل آزاری ہوئی ، حسین نقی صاحب ہماری تین نسلوں کے استاد ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ بزرگ صحافی حسین نقی اگر آپ کے استاد ہیں تو ہمارے بھی استاد ہیں۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کاکہناتھاکہ ہماری کوئی انا نہیں ، حسین نقی اگر آپ کے استاد ہیں تو ہمارے بھی استاد ہیں آپ کیا چاہتے ہیں کہ انھیں دوبارہ ہیلتھ کیئر کمیشن شامل کرکے دادرسی کی جائے۔

جس پر جوائنٹ ایکشن نے چیف جسٹس کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ حسین نقی عہدوں سے بالاتر ہیں صرف ان کی عزت واحترام مقصودہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے