بھارتی خاتون کا لاہور کے نجی اسپتال میں موٹاپے کا کامیاب آپریشن

لاہور: ایک بھارتی خاتون کا لاہور کے نجی اسپتال میں موٹاپے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

37 سالہ بھارتی خاتون مولی ساسن کا وزن 140 کلو ہے، جنہوں نے اپنا موٹاپا کم کرنے کے لیے بھارت میں آپریشن کروایا جو ناکام رہا۔

بعدازاں مولی کے کچھ پاکستانی دوستوں نے انہیں لاہور آکر ڈاکٹر معاذ سے آپریشن کروانے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وہ بھارت سے اپنا آپریشن کروانے کے لیے لاہور پہنچیں۔

صوبائی دارالحکومت کے نجی اسپتال کے ڈاکٹر معاذ نے گذشتہ روز بھارتی خاتون کا کامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹر معاذ نے بتایا کہ مولی ساسن کا دوبارہ آپریشن کرکے معدہ چھوٹا کیا گیا ہے اور 6 ماہ کے دوران ان کا وزن کم ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ دیگر ممالک کے مریض بھی پاکستانی ڈاکٹرز پر اعتماد کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے