ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے آصف علی اور صاحبزادہ فرحان جنوبی افریقا روانہ

لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل قومی کرکٹرز آصف علی اور صاحبزادہ فرحان جنوبی افریقا روانہ ہوگئے۔

دونوں کرکٹرز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے جو آج جنوبی افریقا میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم کے اوپنرز امام الحق اور شان مسعود آخری ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔

معطلی کے باعث پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان جنوبی افریقہ میں ہی قیام کریں گے اور سرفراز احمد آج رات تک وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

سرفراز کی غیر موجودگی میں آخری ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری شعیب ملک کو سونپی گئی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف 16 رکنی قومی اسکواڈ کپتان شعیب ملک، فخر زمان، محمد حفیظ، آصف علی، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، حسین طلعت،حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری پر مشتمل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز یکم فروری سے شروع ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے