چینی شہری جو روزانہ اڑھائی کلو مرچیں ہڑپ کرجاتا ہے

china1جنوبی ایشیا اور خصوصاً ہندو پاک میں کوئی بھی ڈش مرچوں کے بغیر بننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب کہ اس کے مقابلے میں چین کے لوگ انتہائی کم اور نہ ہونے کے برابر مرچوں کااستعمال کرتے ہیں تاہم ایک چینی باشندہ ایسا بھی ہے جو روزانہ ڈھائی کلو پسی ہوئی سرخ مرچیں ہڑپ کرجاتا ہے۔

چینی اخبار کے مطابق وسطی صوبے ہنان کے علاقے شنزینگ کا ایک شخص ژینگ زو اپنے علاقے میں سرخ مرچوں کے بادشاہ کے نام سے جانا جاتا ہے کیوں کہ وہ روزانہ ڈھائی کلو سرخ مرچیں کھاتا ہے اور اس کے باوجود وہ صحت مند ہے  اور60 سال سے زیادہ عمر میں بھی مکمل چاق و چوبند ہے۔ ژینگ زو کی اس عجیب و غریب عادت کی وجہ سے چین کا یہ علاقہ دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ہے۔

ژینگ زو صبح اٹھ کر سب سے پہلے مٹھی بھر مرچیں کھاتا ہے پھر اس کے بعد دانت صاف کرتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ وہ انڈے اور گوشت کے بغیر تو کھانا کھا سکتا ہے لیکن مرچوں کے بغیر تو کھانا کھانے کا وہ سوچ بھی نہیں سکتا، پسی ہوئی اور ثابت سرخ مرچیں روکھا کھانے کے علاوہ وہ پکے ہوئے کھانوں میں بھی تیز مرچ مصالحے پسند کرتا ہے۔

china2

اس حیرت انگیز شوق رکھنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اسے یوں تو مرچیں کھانے کا شوق تو بچپن ہی سے تھا تاہم وہ بڑی مقدار میں مرچیں گزشتہ 10 سال سے کھارہا ہے اور اسے اس حوالے سے کسی قسم کے طبی مسئلے کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑا، اس کے علاوہ وہ بالکل عام لوگوں جیسا ہے اور اس میں کوئی اورخاصیت نہیں۔

ژینگ زو نے چین میں ہونے والے مرچ کھانے کے متعدد مقابلے جیت کر شہرت حاصل کی ہے اور اب وہ اپنے علاقے میں سرخ مرچوں کا فارم بھی چلا رہا ہے جہاں 8 مخلتف اقسام کی سرخ مرچیں کاشت کی جاتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے