بانجھ خواتین کیلئے کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

کیلی فورنیا: ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بانجھ خواتین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات خاصے زیادہ ہوتے ہیں۔

سائنسی جریدے ’ہیومن ریپروڈکشن‘ میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق، ماہرین 30 لاکھ خواتین کا مطالعہ کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بانجھ خواتین کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات، بچے پیدا کرنے والی خواتین کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوتے ہیں۔

اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے چار سالہ تحقیق کے دوران 30 لاکھ خواتین کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ ان میں وہ خواتین جن کے بچے تھے صرف 2 فیصد کینسر میں مبتلا ہوئیں جب کہ بانجھ خواتین کی 17.8 فیصد تعداد کینسر میں مبتلا ہوگئی۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کینسر کی وجہ بانجھ پن تھا یا بانجھ پن کےلیے استعمال کی جانے والی ادویہ اس موذی مرض کا باعث بنیں۔

تحقیقی مقالے کے سربراہ اور اینڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر گائتری موروگپن کا کہنا ہے کہ جس عمر میں بانجھ خواتین کو کینسر لاحق ہوا، اس عمر میں بالعموم کسی صحت مند خواتین کو کینسر کا مرض نہیں ہوتا۔ ابھی کینسر کی وجہ کا واضح ہونا باقی ہے، یہ بانجھ کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے اور بانجھ پن کی ٹریٹمنٹ بھی اس کی وجہ ہوسکتی ہے۔ مطالعے کے اگلے مرحلے میں یہی جاننے کی کوشش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے