یوٹیوب کا گولڈن بٹن ملنے پر مولانا طارق جمیل کے بھتیجے نے اپنے چچا کے بارے میں کیا لکھا؟

الحمد لللہ پاکستان کی پہچان, مان اور شان , راہنمائے دین و ملت مولانا طارق جمیل صاحب کو 13لاکھ فالورز بننے پر یو ٹیوب نے گولڈن بٹن دیا ہے جو کسی بھی پاکستانی مذہبی شخصیت کی مقبولیت کا عالمی ریکارڈ ہے .

مولانا نے پاکستان میں مذیب اور امن کے پرچار میں میانہ روی اختیار کی ہر مسلک اور فرقہ کے مذہبی رہنما سے مل کر ان کے پیرو کاروں کو پیغام دیا کہ آ پس کے جھگڑے اور نا اتفاقی ہماری اجتماعی قوت و طاقت کا شیرازہ بکھیر رہی ہے . ہم آ پس میں بھائی بھائی ہیں ہماری وحدت و اجتماعی سوچ ہمیں عروج پر پہنچا دےگی..

ہماری پہچان اسلام، ایک رسول اور ایک قران ہیں . دنیا کی مختصر زندگی میں اللہ اور اس کے رسول کے طریقوں پر چلیں اور ابدی زندگی کے عیش و آ رام کا لطف اٹھائیں…مولانا طارق جمیل صاحب نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اسلام کی حقیقی تصویر کو دنیا بھر کے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے سامنے پیش کی جس سے اسلام کی مخالفت میں کمی واقع ہوئی اور لوگوں میں دین اسلام کو پڑھنے کا ذوق بڑھا .لوگ اسلام میں پناہ ڈھونڈنے لگے..اسلام کو رسوا کرنے والے خود ہی ذلت کے گہرے گھڑے میں گریں گے اور تباہ ہوں گے.

دنیا نے مولانا طارق جمیل سہو کو سمجھا اور آ پ کی مدلل گفتگو سے متاثر ہوئے.. آ پ نے اپنے وجود سے دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کو اپنی جانب نہ صرف متوجہ کیا بلکہ انسانوں میں پائے جانے والی شدت پسندی کے بے ہنگم اور جذباتی خیالات کو اجتماعی اچھائی کے نقطہ پر مرتکز کیا..

عصر حاضر کے انسان کا سب سے بڑا روگ بےامنی، خوف اور احساس تنہائی ہے ..جس کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اس عالم حق نے کم کرنے کی کوشش کی..انسانوں کی معاشرتی اور روحانی بیماریوں کا علاج قران و سنت کی روشنی کے مطابق کیا. اور فرسودہ رسوم و رواج کو شریعت کے خلاف بتایا .

خوف خدا سے انسانی بے راہ روی کا قلع قمع کیا. اسلام کو سب مسلمانوں کے لئے نجات کا ذریعہ قرار دیا.. گروہی ,خاندانی مسلکی اختلافات کو مسلمانوں کی تباہی و بربادی کی وجہ قرار دیا.. ان کے علم اور لہجے نے کروڑوں لوگوں پر سحر طاری کیاھوا ھے ان کے پیرو کار ان کے بیانات کے حوالے دے کر سخت لہجوں میں مٹھاس پیدا کرتے نظر آ ئے.. ملک اور بیرون ملک ان کے اصلاحی بیانات اور خطابات میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے نظر آئے ۔۔۔

سماجی بربادی کے موضوعات کو آ پ نے موضوع سخن بنایا..وعظ و نصیحت سے ماں بہن بیوی بیٹی کو عزت دینے کی تلقین کی.. تبلیغی مشن نے ان کو تمام براعظموں میں گھومنے کا موقع دیا.. جہاں ہر رنگ نسل اور خطوں کے مسلمانوں سے ملنے کا موقع ملا.. ان کے مشاہدات سے انسانوں کو راہنمائی ملی. حقوق العباد کی تکمیل کو انسانی زندگیوں کیے لئے کامیابی کی کنجی کہا.. تلمبہ سے ہم آ ہنگی اور روداری کا سفر طے کرنے والے عالمی سکالر مولانا طارق جمیل سہو دنیا کے افق پر طلوع ہوئے تو اپنی کرنوں سے جہانِ عالم کو منور کیا.

الللہ تعالیٰ مولانا طارق جمیل سہو کو عمرِ خضر عطاء کرے اور ان کا سایہ ہمارے سروں پرقائم و دائم رکھے آ مین

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے