شریف فیملی کے فرنٹ مین کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام: ایف آئی اے

لاہور: ایف آئی اے نے رمضان شوگر مل کے مینیجر کی بیرون فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رمضان شوگر مل کے مینیجر محمد مشتاق پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے لاہور سے دبئی روانہ ہورہے تھے، محمد مشتاق پر شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 60 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن کا الزام ہے اور اسی بناء پر ان کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے محمد مشتاق کی بیرون ملک روانگی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں آف لوڈ کرکے نیب کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہےکہ محمد مشتاق شریف فیملی کا فرنٹ مین ہے جو حمزہ شہباز کی ماڈل ٹاؤن میں گرفتاری کے موقع پر انڈر گراؤنڈ ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے