اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ’احساس‘ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ’احساس‘پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں تحفظ،کفالت، یتیمیوں کے لیے گھر، ضلعی ترقی، پورٹلز اورروزگار پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’احساس‘ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بیت المال سمیت تمام پروگرامز میں شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔