کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس ہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ گھناؤنی سازش کےتحت امن کی صورتحال خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، عدم استحکام پیدا کرنے والوں کا مقابلہ پوری طاقت سے کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سیکییورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لے کر مزید بہتر بنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر 3 دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار سمیت 5 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے