متاثرین زلزلہ کومعاوضوں کی ادائیگی آج سے شروع ہوجائے گی

وفاقی و خیبرپختونخواحکومت نے ۳،۳ ارب روپے جاری کردئے ہیں۔۔۔ جسے متاثرہ افراد تک پہنچنانے کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔۔۔

خیبرپختونخواکے ۱۲ اضلاع میں نیشنل بنک کی تمام شاخوں میں خصوصی کاؤنٹرزقائم کئے گئے ہیں ۔۔۔ جہاں متاثرین زلزلہ اپنی امدادی رقوم حاصل کرسکیں گے۔۔

امداد کی ادائیگی کا یہ سلسلہ ۵ نومبرتک مکمل ہوگا۔ جاں بحق افراد کے لوا حقین کو ۶ لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کوایک ایک لاکھ روپے دئے جائیں گے۔ زلزلے سے معذور افراد کو ۲ کو دولاکھ روپے ملیں گے۔

دوسری جانب حالیہ زلزلے سے جن افراد کے مکانات مکمل تباہ ہوئے انہیں ۲ لاکھ جبکہ جزوی تباہی پر ۱ لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے۔ خیبرپختونخوامیں زلزلے میں جاں بحق افرا د کی تعداد ۲۲۵ جبکہ ۱۸۰۰ کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے