اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں۔
ایک بیان میں ایرانی سفیر امیرسعید ایروانی نے کہا کہ ایران نے کبھی دھمکیوں کے تحت مذاکرات نہیں کیے اور ایران کبھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے لیکن دھمکیوں سے جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، دشمن کا یہ خواب ہےکہ ایران بیرونی جارحیت کے سامنے جھک جائےگا۔