روپے کی بے قدری نہ تھم سکی: انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 149 تک پہنچ گیا

کراچی: روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 2.48 روپے مہنگا ہو کر 149 روپے کا ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر کی خریداری قیمت 147 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر مجموعی طور پر 5.13 روپے اضافے کے بعد 146.52 پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کم ہو کر 33 ہزار 322 کی سطح تک آ گیا۔

واضح رہےکہ حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 روپے کے درمیان تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے