نجی اسپتال میں زیر علاج اداکارہ ذہین طاہرہ وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں اور اب انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ذہین طاہرہ نے دہائیوں تک پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور دور حاضر میں وہ پی ٹی وی کی تاریخ کی سب سے سینئر اور بزرگ اداکارہ مانی جاتی ہیں۔

ذہین طاہرہ سیکڑوں ڈراموں میں جلوہ افروز ہوچکی ہیں، انہیں پی ٹی وی کے سب سے مقبول ترین ڈرامے ‘خدا کی بستی’ میں بھی کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس کے علاوہ ذہین طاہرہ نے عروسہ، دستک، دیس پریس، کالی آنکھیں، کہانیاں، وقت کا آسمان، ماسی اور ملکہ، راستے دل کے، کیسی ہیں دوریاں، شمع، دل دیا دہلیز، چاندنی راتیں، آئینہ، تجھ پے قربان سمیت کئی ڈراموں میں کام کیا۔

حکومت پاکستان نے شوبز انڈسٹری کے لیے لازوال خدمات کے اعتراف میں 2013 میں انہیں ‘تمغہ امتیاز’ سے بھی نوازا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے