پیپلز پارٹی کی قیادت بے نظیر بھٹو کی شہادت پر جشن منانے والوں کے ہاتھ میں ہے:فہمیدہ مرزا

fehmidaسابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کی قیادت ان لوگوں کے ہاتھ ہے جنہوں نے بی بی بے نظیر کی شہادت پر جشن منائے ،

میں نے ہر مشکل وقت میں پیپلز پارٹی اور بی بی بے نظیر کا ساتھ نبھایا ۔

کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے صوبائی وزیر داخلہ ہوتے ہوئے بھی پیپلز پارٹی میں کرپشن پر کھل کر بات کی اور آج بھی کرپشن کے خلاف ہم میدان میں ہیں ۔

انہوں نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی امیدواروں کی حفاظت یقینی بنائے ،ہمیں کوئی نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہو گی ۔

سندھ کے کرپٹ وزراءکو استعفیٰ دے دینا چاہئے ،عوام کرپٹ لوگوں کو قبول نہیں کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تجزیے و تبصرے