کراچی: این آئی سی ایچ سے 6 روز کی بچی اغوا

کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال سے نومولود بچی کو اغوا کرلیا گیا۔

قومی ادارہ برائے صحت اطفال سے گزشتہ شام 6 روز کی بچی کو اغوا کیا گیا، بچی زینت کے اہل خانہ کے مطابق 6 روز قبل زینت لیاری جنرل اسپتال میں پیدا ہوئی تھی تاہم بچی کی طبیعت خراب ہونے پر 12 ستمبر کو این آئی سی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

بچی کے باپ ابراہیم کے مطابق گزشتہ شام زینت کی دادی اسےدیکھنے آئی سی یو میں گئی تو پتہ چلا بچی غائب ہے جب کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں جو بچے دکھائے ان میں زینت نہیں تھی۔

بچی کے اہل خانہ نے صدر تھانے میں درخواست جمع کرادی جس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے